تشریح(مختصر کہانی)۔۔۔جواد بشیر

اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے،اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔
مولوی صاحب کا بیان ایمان افروز تھا۔

کچھ دنوں سے مہرو کی طبعیت ٹھیک نہیں رہتی تھی۔مولوی صاحب مسجد سے ملحقہ گھر میں  واپس آئے،بیوی سے بیٹی کی طبعیت کا دریافت کیا تو پتہ چلا وہ حاملہ ہے۔۔

کنواری بیٹی کے حاملہ ہونے کا سُن کر مولوی صاحب کے پیروں تلے سے زمین کِھسک گئی۔غصے میں بیٹی کو بالوں سے پکڑا اور زمین پر پٹختے ہوئے بولے،بے شرم تُو نے ہماری عزت خاک میں ملا دی،دنیا کو کیا منہ دکھاؤں گا؟۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بیٹی نے ابّا کا آج کا بیان سُن رکھا تھا،جس میں وہ قرآن کے مطابق عزت اور ذلت کی تشریح کررہے تھے۔۔
جیسے ہی مہرو کے منہ سے وہ الفاظ نکلے،اگلے ہی لمحے ایک چیخ بلند ہوئی اور مولوی صاحب کی ساری ذاتی تشریح خون میں نہا گئی۔
گھر میں سناٹا تھا اور ماں کی خاموش چیخیں۔۔

Facebook Comments

جواد بشیر
تحریر بارے اپنی رائے سے کمنٹ میں آگاہ کیجیے!

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply