وڑجیکل سٹرائیک ۔۔۔ معاذ بن محمود

بھایا۔۔ کا کر رے ہیں؟

کچھ نہیں بس خالص بھری ہاتھ لگی تھی، سوچا دو دو ہاتھ کر لیں۔ آپ سُنائیے؟

ارے کچھ نہیں بھایا۔ اوپر سے حکم آیا ہے۔ ہم کا واک پہ جانا ہوگا۔ 

ناہی کیجیے۔ رات کے اس پہر؟ تین بجے؟ واک؟ ارے آپ چریا ہو گئے ہیں کا؟

ارے حجور اوپر سے آڈر ہے۔ جانا تو پڑے گا ہم کا۔ کھٹولہ کہاں ہے؟

گاڑی نے کہاں ہونا ہے بھایا، گیراج میں پارک ہے۔ کتنی دیر میں نکلنا ہے؟

ابھی۔ لیکن پہلے میں ذرا گیراج سے کاٹھ کباڑ اٹھا لیجیے۔ 

کاٹھ کباڑ؟ اس کا کا کرنا؟

معلوم نہیں بھایا۔ اوپر سے آڈر آیا ہے۔ 

ابے اوپر سے آڈر لیتے ہوئے کچھ پوچھ تو لیا کیجیے۔ کیا اکیلا کاٹھ کباڑ کے ساتھ واک کریں گے ہم اور آپ؟

سوتیا گیا ہے کا؟ اوپر والوں سے بحث کریں گے اب ہم کا؟ 

حجور پوچھنا تو تھا کہ کاٹھ کباڑ کا کرنا کا ہے۔ 

ارے چھوڑیے ناں۔ بس اتنا بتایا کہ گرا دینا۔ وہ مالک ہم غلام۔ چلئے۔ کباڑ جمع کرتے ہیں۔ 

چلئے۔ کا کا اٹھانا ہے؟

یہ بالٹی رکھ لیجیے۔ اس میں سوراخ ہے۔ یہ پرانی استری بھی اٹھا لیجیے۔ سالی بجلی ٹرپ کرے دیتی ہے۔ ایک بار جو مجال ہے ٹھیک سے چلی ہو۔ ای والا بمپر بھی رکھ لیجیے۔ بہت بھاری ہے۔ انیس سو پچپن کی گاڑی سے ہے۔ ہم سوچا گاڑی لے گا اس میں لگائے گا۔ مگر سالا بمپر سے زیادہ گاڑی مہنگا ہے۔ یہ زنگ لگا ٹول باکس بھی رکھ لیجیے۔ 

اور کا کا رکھنا ہے؟

بس کافی ہے بھایا۔ چلت ہیں۔ 

آپ اپنا کھٹولہ نکالیں گے کا؟

ارے کہاں موڈ ہے، پر اوپر سے آڈر ہے۔ نکالنا پڑے گا سالا۔ 

چلئے بیٹھیے۔ 

ارے ہینڈز فری ہے کا؟

کیوں بھایا؟ ہینڈز فری کا کا کرنا؟

حجور کھٹولا آٹو پہ لگا کہ کچرا بھی تو پھینکنا ہے ناں۔ 

ارے ہاں ہاں۔ پر بھایا۔ سالہ پکڑا نا جاویں ہم؟

ارے ناہی بھایا۔ او کا ہے ناں، ہم بس دور سے کچرا پھینک کے آجائے گا۔ اوپر کا آڈر پورا۔ 

چلو چلو۔ اب دیر ناہی لگاتے۔ ای چل دیے۔ 

چلو۔ ارے رکو بھایا۔ یہ سالہ آر پی ایم کو ایک پر تو آنے دیجیے۔ 

کاہے کا آر پی ایم بھایا؟ کون سا اپن کا جاتی کھٹولہ ہے۔ چلئے گئیر ماریے۔ 

چلئے چلئے۔ 

ارے ایک تو سالہ اتنی رفتار میں کچھ نجر بھی نہیں آنے کا۔ کا ہے نیچے کچھ دیکھ کہ بتائیے گا؟

حجور کچھ نجر تو ناہی آریا۔ جرا ہیڈ لائیٹ آن کرے دیتے ہیں۔ ای لیجیے۔ 

ارے بھایا۔ اے نیچے آپ بھی او ہی دیکھت ہیں جو ہم دیکھیں ہیں؟

ہاں بھایا۔ پر کنپھرم ناہی کہ ای کا ہے۔ کچھ گول گول لمبا لمبا گندہ سا لاگے ہے۔ 

بھایا۔ میرا کھیال ہے ای پڑوسی کا کوئی گندہ چیز ہے۔ 

حجور ہم کا بھی ایسا ہی لاگت ہے۔ پر اتنا بڑا والا گول گول لمبا لمبا چیز؟

ارے بھایا۔۔۔ ہم کا لاگے ہے ای او والا گول گول لمبا لمبا گندہ چیز ناہی ہے۔ ای کچھ اور لاگت ہے۔ 

بھایا۔۔۔ میرے کو ای کاہے لاگت ہے کہ ای توپ ہے؟

بھایا۔۔۔ ہم کو بھی ایسا ہی لاگت ہے۔ 

بھایا۔۔۔ ای حرامی تو توپ میں بارود لوڈ کرے ہیں؟

او ب چ۔۔۔ ای تو واقعی توپ لاگت ہے۔ اب کا کریں ہم؟

حجور۔۔۔ کھٹولہ گیا تیل لینے۔ ہم کا واپسی کی راہ ناپنا ہوگی۔ 

چلئے چلئے۔ 

ارے بھایا۔ دو گھڑی رکیے جرا۔۔۔ ای کباڑ پھینک دیجیے۔ 

جلدی جلدی۔ 

پھینک دیا۔ 

وہ استری پھینکی؟

جی بھایا۔ 

اور وہ بالٹی؟

جی بھایا او بھی پھینک ڈالا۔ 

او بمپر؟

ارے پھینک دیا نا بھایا۔ چلئے اب۔ 

ارے او ٹول باکس۔ زنگ بھرا۔ 

ارے او بھی پھینک ڈالا۔ ب چ۔ اب چلئے۔ 

(شوں۔۔۔ میزائل کی آواز)

ارے بھاگیے بھایا۔ ای تو سیریس ہی ہوگئے سالے۔ 

چلئے چلئے۔ اس سے پہلے کہ آپ اور ہم کھٹولہ سمیت وڑ جائیے۔ 

بھاگ نریندر بھاگ۔ 

Advertisements
julia rana solicitors london

Facebook Comments

معاذ بن محمود
انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاست اور سیاحت کا انوکھا امتزاج۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply