پاکستان پُر امن ملک ہے۔۔صالح عبداللہ جتوئی

گزشتہ دہائیوں سے پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کے لئے دشمنوں کی طرف سے طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے وار کیا گیا اور بلاوجہ دہشتگردی کے الزامات لگا کر اس ملک کو پیچھے دھکیلنے کی مذموم سازش کی گئی۔

کبھی ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ پاکستان کو کہا گیا تو کبھی ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے الزام پاکستان پہ ٹھونس دیا گیا کیونکہ پڑوسی ملک کا یہ گھناؤنا مقصد تھا کہ پاکستان تن تنہا ہو جاۓ اور اس کی معیشت بھی تباہ و برباد ہو جاۓ، کوئی ملک بھی ان سے اقتصادی تعلق نہ رکھے۔

اس کی واضح مثال یہ ہے کہ دشمنوں نے کئی بار سی پیک کے معاملے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو ان کی اپنی معیشت کا بیڑہ غرق ہو جاۓ گا اور یہ تجارتی لحاظ سے پاکستان سے بہت پیچھے چلا جاۓ گا۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی کہ پاکستان میں آباد میدانوں کو ہمیشہ کے لیے ویران کر دیا جاۓ اور کسی قسم کا کوئی کھیل اس ملک میں نہ ہو اور پاکستان ہر لحاظ سے بدنامی کا شکار رہے، کبھی دھماکے کروا دئیے جاتے ہیں تو کبھی ففتھ جنریشن وار کا سہارا لیا جاتا ہے اور کبھی دین کی آڑ میں نام نہاد تنظیموں کو پاکستان کے مدمقابل کھڑا کر دیا جاتا ہے اور انہیں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے ڈرامے رچاۓ جاتے ہیں۔ آج سے دس سال پہلے کوئی بھی اس ملک میں آنے کو تیار نہ تھا کیونکہ ہر طرف دھماکے، فائرنگ اور افراتفری تھی کیونکہ دشمن کے وار بہت زیادہ مضبوط تھے۔

ان دس سالوں میں پاکستان نے امن و امان کے لیے ڈھیر ساری قربانیاں پیش کی اور آج وہ رنگ لا رہی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال پاکستان کو چھٹیاں گزارنے  کےلیےمحفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور کئی غیر ملکی سیاح یہاں پہ آ چکے ہیں اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بہت اہم اقدامات کیے اور ٹی ٹی پی طالبانوں جیسے خوارجیوں کو ابدی نیند سلا دیا اور اس سلسلے میں دوست ممالک نے بھی بہترین طریقے سے ہمارا ساتھ دیا۔

سری لنکن ٹیم نے پاکستان آ کر یہاں کے ویران میدانوں کو ایک بار پھر آباد کر دیا اور دشمنوں کو واضح پیغام پہنچا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور دہشتگردی سے پاک ہو چکا ہے، اس کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کا پاکستان میں آنا بھی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان اب دہشتگردی سے پاک ملک بن چکا ہے بنگلہ دیشی ٹیم جو حال ہی میں دورہ پاکستان کرکے گئی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ سے بھی پاکستان کے ویران میدان اب آباد ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد امن کی طرف بہت بڑا اقدام ہے اور اس میں شامل تمام ٹیموں کی کامیاب واپسی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان اب دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کر چکا ہے اب پاکستان کے میدان بھی آباد ہوں گے اور یہ ملک امن و امان کا گہوارہ بھی بنے گا اور پوری دنیا کے لوگ اس سے تجارت بھی کریں گے ان شاء اللہ۔

اس دفعہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد بھی پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں سارے میچز یہیں ہوں گے اور اس کی کامیابی یہ بھی ہے کہ  غیر ملکی کھلاڑی بڑی بے چینی کے ساتھ یہاں آنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آۓ ہیں اور انہوں نے پاکستان کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سرأتے ہوۓ پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا ہے اور پاکستانی کاوشوں پہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ہم وائٹ لسٹ بھی ہو گا اور ایک مرتبہ پھر ابھر کے سامنے آۓ گا اور یہاں کے ویران میدانوں کو چار چاند لگیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اللہ اس ملک کا اور اس کے باسیوں کا حامی و ناصر ہو آمین ثمہ آمین
پاکستان پائندہ باد

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply