• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور کے بعد سٹار پراپرٹی ایکسپو کا رخ اسلام آباد کی جانب۔۔سید عارف مصطفٰی

لاہور کے بعد سٹار پراپرٹی ایکسپو کا رخ اسلام آباد کی جانب۔۔سید عارف مصطفٰی

گزشتہ کافی عرصے سے یوں تو پورا ملکی نظام ہی زوال پذیر ہے مگر حالیہ دور میں سب سے ابتر حالت ملکی معیشت کی ہے جو کہ بدترین شرح نمو کے باعث سخت گرداب میں ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ مستحکم معاشی حکمت عملی نہ ہونا  بیان کی جاتی ہے اور اسکے اسباب بیشمار ہیں جن میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا چلا رہا ہے ۔۔۔ ان پالیسیوں کا حاصل وصول فی الوقت ایک خوفناک معاشی جمود ہے‌ جس کے سبب گردش زر کی رفتار بھی تشویشناک حد تک گر چکی ہے اور اس رفتار میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے اور لگتا یہ ہے کہ اس ضرورت کی اہمیت کو ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے اچھی طرح سے سمجھ لیا ہے اور ملکی بقاء اور خوشحالی کے لیئے گردش زر کو تیز ترکرنے پہ کمر باندھی ہے – اسکے اس کام کی اہمیت اس برسرزمین حقیقت کی روشنی میں اس لیئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس وقت ملکی معیشت کو بیلنس آف پیمنٹ کے خسارے سے نکلنے کے لیے جس آکسیجن کی ضرورت ہے وہ ہےزرمبادلہ اور یہ غیرملکی سرمایہ کاری کے بغیر ممکن نہیں اور اب ریئل اسٹیٹ سیکٹر ملکی و غیرملکی دونوں طرح کی سرمایہ کاری کے حصول کے لیئے سرگرم کار دکھائی دیتا ہے

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گردش زر کی رفتار   تشویشناک حد تک گر نے کے سبب  سرمایہ کار آگے نہیں بڑھ رہے کیونکہ وہ نیب کی من  مانی کارروائیوں کے سبب خوفزدگی کا شکار ہورہے ہیں اور یوں گردش زر اور اس سے جڑی مثبت پیداواری و معاشی سرگرمیوں پہ کاری ضرب لگی ہے ۔۔۔ ملکی مفاد میں اس جمود کو فوری طور پہ توڑنے کی اشد ضرورت ہے اور نہایت مسرت کی بات یہ ہے کہ جس شعبے نے یہ چیلنج قبول کیا ہے وہ ہے ریئل اسٹیٹ کا شعبہ اور لگتا یہ ہے کہ اس ضرورت کی اہمیت کو اس اہم سیکٹر نے اچھی طرح سے سمجھ لیا ہے اور ملکی بقاء اور خوشحالی کے لیئے گردش زر کو تیز بلکہ تیز تر کرنے پہ کمر باندھی ہے کیونکہ یہاں سے گزشتہ کچھ عرصے سے نہایت مثبت خبریں سننے کو مل رہی ہیں اور یہاں اسی جانب ایک جائزہ لیا جارہا ہے۔

قومی اخبارات اور متعدد ٹی وی چینلز پہ یہ رپورٹس نشر ہوچکی ہیں کہ گزشتہ ماہ دسمبر کے وسط میں  سٹار مارکیٹنگ کی جانب سے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں دوروزہ پراپرٹی ایکسپو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دلچسپی رکھنے والوں کی تعداد غیر معمولی رہی – یہاں کچھ بات  اس حوالے سے بھی کی جائے گی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہاتھوں افتتاح سے شروع ہونے والی یہ ایکسپو کئی اہم پہلوؤں سے خاص تھی جس میں نمایاں تر ین بات تو یہ تھی کہ اس میں   ایک چھت تلے سارے ملک کے اہم بلڈرز اور ڈیویلپرز کو جمع کیا گیا تھا یعنی یہاں صرف لاہور ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام اہم شہروں کے نمایاں رہائشی و کمرشل پراپرٹی پروجیکٹس سرمایہ کاری کے لیئے پیش کیے گئے تھے جس کا مظہر ا ن کی جانب سے بہت بڑی تعداد میں لگائےگئے  سٹالز تھے – اس ایکسپو کی دوسری خاص بات یہ تھی کہ اس میں صرف خریداروں ہی کے لیئے نہیں بلکہ ایسے افراد کے لیئے بھی ترغیب و کشش موجود رکھی گئی تھی کہ جو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں دلچسپی تو رکھتے ہیں مگر تجربہ و معلومات نہ ہونے کے سبب اس کام میں ہاتھ ڈالنے سے ڈرتے ہیں اور اس مد میں اس ایکسپو میں جانے مانے پراپرٹی بزنس ایکسپرٹ کی خدمات فراہم کی گئی تھیں کہ جن کی جانب سے مفید مشورے اور رہنمائی مفت میسر تھی اور عوام کی بڑی تعداد نے وہاں آکر انکے مشوروں اور معاونت سے خوب خوب استفادہ کیا۔

اس میں‌کوئی شک نہیں کہ لاہور کی  سٹار پراپرٹی ایکسپوہر اعتبار سے بیحد کامیاب رہی کیونکہ اس نے  صرف ملکی ہی نہیں بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور تؤجہ بھی حاصل کی اور اسی سبب یہاں ترکی اور ملائیشیا و دیگر کئی ممالک کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے پروجیکٹس کے حامل کئی  سٹالز بھی موجود تھے – بلا خوف تردید یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ لاہور پراپرٹی ایکسپو کی اس کامیابی کو  سٹار مارکیٹنگ کی جفاکش ٹیم کے ارکان نے اپنے اولعزم قائد واثق نعیم کی قیادت اور رہنمائی میں  ایک بڑا معرکہ سرانجام دے ڈالا ہے ۔ انکی یہ محنت یوں بھی بارآور ہوئی کیونکہ  سٹار پراپرٹی ایکسپو میں بڑی خلقت امڈی چلی آئی اور دونوں دن یہاں بڑی گہماگہمی رہی اور اس پراپرٹی ایکسپو میں ہاؤسنگ کے وزیر احسن رشید کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں کی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں موقر اخبار خبریں کے مدیر ضیاء شاہد اور روزنامہ صحافت کے مدیر خوشنود علی خان کے علاوہ مشہور شاعر عباس تابش ، معروف آرکٹیکٹ نیر علی دادا ، فلمسٹارغلام محی الدین ، اور آباد کے موجودہ سابق چیئرمین محسن شیخانی اور عارف جیو کے نام نمایاں تھے – مزید برآں  سٹار ر پراپرٹی ایکسپو میں کئی ارکان و صوبائی اسمبلی نے بھی یہاں آکر اسکی پذیرائی کا عملی اظہار کیا -ان سب نامور لوگوں کی اس ایکسپو میں آمد اس حقیقت کی غماز تھی کہ وہ نا صرف اس ایکسپو کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں بلکہ انہیں اسکے آرگنائزر واثق نعیم اور انکے ادارے کی کارکردگی پہ پورا بھروسہ اور اعتماد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاہور ایکسپو کی بے مثال کامیابی کے بعد اب اسی ادارے کی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد میں بھی دوروزہ  سٹار پراپرٹی ایکسپو کا اہتمام کیا جارہا ہے جو کہ 8 اور 9 فروری یعنی بروز ہفتہ و اتوار پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد ہوگا اور جس میں شرکت کی دعوت عام ہے ( اور اس میں عوام کے خیرمقدم کے خصوصی انتظامت کو آخری شکل دی جارہی ہے نیز فوڈ کورٹ سمیت متعدد رنگارنگ دلچسپیوں کے امکانات کو بھی سمویا گیا ہے- اس ضمن میں اسٹار مارکیٹنگ کی اسلام آباد کی ٹیم بھی اپنے قائد واثق نعیم کی سرکردگی میں شبانہ روز محنت کررہی ہے اور اسکی یہ محنت بھی یقیناً  مزید سرخروئی کا باعث بنے گی ۔۔ اس سارے معاملے میں بہت اطمینان و مسرت کی بات یہ ہے کہ ان ایکسپوز کے نتائج ملکی معیشت میں خاطر خواہ بہتری لانے کا سبب بن سکیں گے کیونکہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاروں کا التفات میسر آنے کا مطلب یہ ہے کہ نہایت بڑے پیمانے پہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہونگی اور اسکے لازمی نتیجے کے طور پہ ملک میں روزگار کے بیحد وسیع مواقع بھی پیدا ہونگے اور ساتھ ہی ان تعمیراتی سرگرمیوں کے لیئے درکار مشینری و آلات اور خام مال کی بھی بہت بڑی طلب جنم لے گی جس سے کہ متعلقہ صنعتوں میں بھی کام بہت بڑھ جائے گا اور ساتھ ہی اس سامان کے نئے کارخانوں کا قیام بھی عمل میں آئے گا اور یوں عرصے سے جمود کا شکار ہوئی معیشت کی مردہ رگوں میں پھر سے جان پڑجائے گی اور اسکے باعث ملک میں مہنگائی کا شکنجہ بھی ڈھیلا کیا جانا ممکن ہوجائے گا اور یوں عوام کی بڑی تعداد کے لیئے زندگی میں شادمانی کے پھیکے پڑتے رنگ پھر سے نمایاں ہوجائینگے اور یہی وہ خاص بات ہے کہ جسکی بناء پہ ہم ان پراپرٹی ایکسپوز کو ملکی معیشت کے لیئے اگر مژدہء جانفزا قرار دیں تو یہ ہرگز غلط نہ ہوگا-
https://www.facebook.com/starmarketingpk/videos/1816989041767426/

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply