شلپا سیٹھی کے شوہر نے فحش فلمیں کہاں شوٹ کیں ؟

: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں کہاں فلم بند کیں ، پولیس نے عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ سب بتادیا۔

بزنس مین راج کندرا نے اپنے ساتھیوں سمیت فائیو اسٹار ہوٹلوں میں فحش فلمیں بنائیں ، اور مالی فائدہ اٹھانے کے لئے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ذریعے تقسیم کیا تھا۔ مہاراشٹر سائبر پولیس کے مطابق ملزم نے ان فلموں کے ذریعے 6.5 کروڑ روپے کمائے ۔

گزشتہ ہفتے عدالت میں داخل کی گئی، سائبر پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق راج کندرا نے ماڈل شرلین چوپڑا اور پونم پانڈے، فلم پروڈیوسر میتا جھنجھن والا اور کیمرہ مین راجو دوبے کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں فحش ویڈیوز شوٹ کیں۔

یادرہے مہاراشٹر سائبر پولیس نے 2019 میں کیس درج کیا تھا ۔ 450 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں ‘بنانا پرائم او ٹی ٹی’ کے سواجیت چودھری اور راج کندرا کے عملہ کے رکن امیش کامتھ و دیگر کا نام فحش مواد بنانے والی ایک ویب سیریز ‘پریم پگلانی’ کو بنانے اور او ٹی ٹی پع اپ لوڈ کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ پانڈے پر اپنا خود کا موبائل ایپ ‘دی پونم پانڈے’ تیار کرنے، کندرا کی کمپنی کی مدد سے ویڈیو کی شوٹنگ، اپ لوڈ اور تقسیم کرنے کا بھی الزام ہے۔

سائبر پولیس کے مطابق، دوبے نے چوپڑا کے ویڈیوز بھی شوٹ کیے تھے، جب کہ جھنجھن والا پر فحش فلموں کی ڈائرکشن دینے اسکرپٹ لکھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے۔

کندرا کے علاوہ دوسرے تمام شریک ملزمان سے مالی فائدہ اٹھایا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ ایسی چیزیں غیر قانونی ہیں، یہاں تک کہ سائبر پولیس کو کچھ دیگر لاپتہ ماڈلز کی تلاش ہے جنہوں نے فحش ویڈیوز یا ویب سیریز میں کام کیا ہے۔ یہ نوعمر ماڈلز مسلسل غائب ہیں۔

۔ دیگر ملزمان میں کندرا کی فرم ویان انٹرپرائزز کے آئی ٹی سربراہ ریان تھورپے، سنگاپور میں مقیم یش ٹھاکر عرف اروند سریواستو اور لندن میں مقیم کندرا کے بہنوئی پردیپ بخشی شامل ہیں، جو کینرین اور ہاٹ شاٹ کمپنیاں چلاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ممبئی پولیس، نے راج کندرا پر تقریباً 100 فحش فلمیں بنانے کا الزام لگایا تھا، نے ٹھاکر کے 6.50 کروڑ روپے کے بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کر دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply