معروف اداکار ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے

اداکار ٹونی نوید رشید اپنے مداحوں کو اداس کر گئے ۔اداکار نوید رشید کے پیٹ میں تکلیف تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ٹونی نوید فیشن فوٹوگرافی مزاحیہ اداکاری اور نجی چینلز پر بطور میزبان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔ٹونی نوید رشید کے انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید کے انتقال سے پیداہونے والا خلا پُرنہیں ہو سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ساتھی فنکاروں کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید رشید نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے دوسروں کے دلوں میں جگہ بنائی ۔شوبزکیلئے اداکار ٹونی نوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply