کرپشن اور سیکورٹی رسک

نوے کی دہائی میں جناب نواز شریف نے آصف زرداری اور بے نظیر کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا اور ان کے سیکورٹی رسک ہونے کو بھی عوام کے سامنے پیش کیا تھا۔ آج پاکستان میں شاید ہی کوئی شخص ہو جن کو زرداری صاحب کے “مسٹر ٹین پرسنٹ” ہونے پر یقین نہ ہو یا بیرون ملک ان کے اثاثوں پر شک ہو۔ مگر اب عمران خاں جیسے لوگوں نے عجیب وتیرہ پکڑ لیا ہے۔ وہ جانتے نہیں کہ ان کا یہ وتیرہ جمہوریت اور ملک کے لیے کس قدر بھیانک نتائج رکھتا ہے۔ انھوں نے نواز شریف کی محنت کی کمائی کو کرپشن سے آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نواز شریف کئی نسلوں سے محنت کرکے اپنے اثاثے بنا رہے ہیں تاہم ملک میں آمروں کی پے در پے مداخلت کی وجہ سے وہ اپنے اثاثے ملک سے باہر رکھنے پر مجبور ہیں۔ اب یہ عقل کے اندھے عوام کے اذہان میں شک پیدا کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا یہ عمل شبہات سے بالاتر نہیں ہے۔ نواز شریف ملک میں جمہوریت کی علامت ہیں، ان پر الزام لگانا جمہوریت دشمنی ہے۔ یہ تو اپوزیشن اور میڈیا کا فرض ہے کہ ایسی خبروں پر خاموشی اختیار کریں اور نادانستگی میں یا دانستہ طور پر جمہوریت کے خلاف استعما ل نہ ہوں۔

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply