دہشت گرد کون؟

امریکہ جو خود کو پوری دنیا کاٹھیکیدارسمجھتا ہے اپنے دیرینہ حلیف پاکستان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والا ملک قرار دے رہا ہےدہشت گرد کون؟ کیا کشمیری مجاہدین؟ہندوستان کی سات لاکھ سےزائد فوج کشمیر میں کھلم کھلا انسانی حقوق کی پامالی کرنے میں مصروف ہے۔کشمیر میں اوسط روزانہ دس سے بارہ افراد تک شہید ہو رہے ہیں۔ امریکہ سمیت انسانی حقوق کی نام و نہاد تنظیموں کو جہاد اور دہشت گردی میں فرق نظر نہیں آتا ۔
تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ادھر غیر مسلموں کی کو شش رہی ہے کے کسی نا کسی طرح مسلمانوں کے حقوق سلب کئے رکھیں ۔یہ سلسلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔بیسویں صدی کی دہشت گردی کا سب سے بڑا ثبوت اسرائیل نے دیا جب اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضہ کیا 1992 میں ہندوستان کے انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی تا ریخی بابری مسجد کو شہیدکر کے دہشت گردی کا سب سے بڑا ثبوت دیا ۔اسی طرح 24جولائی 1998 کو سر بوں نے کوسوا کے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کر دی اور لاکھوں البانوی نثراد مسلمانوں کو البانیہ سے بے داخل کر دیا ۔
شیشانی مسلمانوں پر روسی فوج ظلم و جبر کے پہاڑ توڑتی رہی ۔اعلامیہ اسلام خاموش رہی ہندوستان میں مسلمانوں کو آئی ایسآئی کا ایجنٹ قرار دے کر ان کی عبادت گاہوں اور درس گاہوں پر حملے کیے جا رہے ہیں ۔طالب علموں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہر داڑھی رکھنے والے مسلمان کو ایجنٹ قرار دے زردہو کوب کیا جا رہا ہے ۔مودی نے گجرات میں لاکھوں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی لاکھوں مسلمانوں کو بے گھر کیا اور اب بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کھلے عام کی جا رہی ہے اور نام و نہاد حقوق کی دعوے دار تنظیموں کو مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آ رہی ہیں ،بلکہ کچھ زیادتیاں تو انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیر سایہ ہو رہی ہیں۔

Facebook Comments

محمد عمرفاروق
I Am Muslim, I Am Not A Terrorist

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply