عہد الست

عہد الست
.
پروردگار عالم اولاد آدم اور ارواح آدم کو یکجا کر کے فرماتا ہے.الست بربکم.۔۔
سب یکجا ہو کر جواب دیتے ہیں بے شک تو ہی ہمارا رب ہے.وہ رب کی پہچان جو لاشعور میں مستور تھی۔۔
اس کے وجود کا احساس دلاتی رہی۔۔۔اک کشمکش جاری رہی.ہوس اپنی جانب کھینچتی رہی اور ایثار کا جذبہ اپنی جانب،
خودپرستی لبھاتی رہی تو یاد اللہ سجدے پر آمادہ کرتی رہی.مادی وجود زمین کی طرف کھینچتا رہاتو روح کی لطافت آسمان کو اٹھاتی رہی۔۔۔
اور پھر صور پھونکا گیا.زمین کا کلیجہ شق ہو گیا.پہاڑ روئی کے گالوں کی مانند ہوائواں میں اڑنے گئے.کل نفس ذائقۃ الموت.
اور آخر میں
میں تھا
میرا رب تھا
میرے اعمال تھے
اور وہ عہد
الست بربکم…….!
کیف تکفرون باللہ کنتم امواتا فاحیاکم ثم یمیتکم ثم یحیکم و ثم الیہ ترجعون

Facebook Comments

سرفراز قمر
زندگی تو ہی بتا کتنا سفر باقی ہے.............

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply