• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • دوربین کے متعلق اہم معلومات۔۔۔(قسط1)حافظ یاسر لاہوری

دوربین کے متعلق اہم معلومات۔۔۔(قسط1)حافظ یاسر لاہوری

آپ کھلے آسمان تلے کھڑے ہو کر تمام روشن فلکیاتی اجسام کو دیکھیں تو خود بخود یہ خواہش پیدا ہو گی کہ کاش آپ کے پاس ٹیلی سکوپ ہو اور آپ ان تمام روشن نظر آنے والے فلکیاتی اجسام میں سے سیاروں کو الگ شکل و ہئیت میں دیکھ سکیں۔ ستاروں کے جھرمٹ الگ سے دیکھ سکیں اور کہکشاؤں کی گول صورت کا بھی دیدار کر سکیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ تمام نظارے کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو ایک عدد ٹیلی سکوپ (دوربین) لینا ہو گی۔ دوربین کتنے کی ہے؟ کہاں سے ملے گی؟ وغیرہ وغیرہ

ٹیلی سکوپ کی قیمت کے بارے میں عرض ہے کہ ہم لوگ جو شوقیہ ایسٹرونومی میں ہیں ان کی دلچسپی پوری کرنے والی ٹیلی سکوپ کی قیمت 15000 روپے سے لے کر 1500000 ( پندرہ لاکھ) روپے تک ہو گی یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
ٹیلی سکوپ خریدنے سے پہلے آ پ نے یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ مینوئل ٹیلی سکوپ لینی ہے یا کمپیوٹرائزڈ۔ اس کے بعد اس کے objective lens یا پرائمری مرر Primary mirror کا قطر یا ڈایا میٹر دیکھنا ہوتا ہے۔ پھر اس کا focal length دیکھنا ہوتا ہے۔

زیادہ فوکل لینتھ والی سکوپ زیادہ میگنفیکیشن دے گی بشرطیکہ اس کا اوبجیکٹیو لینز یا پرائمری مرر کا ڈایا میٹر بھی زیادہ ہو ورنہ رزلٹ اتنا روشن نہیں ہو گا۔ کیوں کہ ڈایا میٹر جتنا بڑا ہو گا وہ اسی قدر زیادہ روشنی اخذ کر سکے گا۔ اخذ کی گئی روشنی ہی سے ہمارے مطلوبہ فلکی اجسام (چاند، ستاروں اور سیاروں وغیرہ) کی آئی پیس میں تصاویر بنتی ہیں۔ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ اس سکوپ کے ساتھ کتنے آئی پیس Eyepieces مل رہے ہیں۔ اور Barlow lens بھی ساتھ مل رہا ہے یا نہیں؟ کمپیوٹرائزڈ سکوپ مینوئل سکوپ سے زیادہ مہنگی ہوگی۔ بڑے ڈایا میٹر والی سکوپ کم والی سے زیادہ مہنگی ہوگی۔

پاکستان میں ایک ہی باقاعدہ ٹیلی سکوپ شاپ ہے اور وہ کراچی میں ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ تر سیکنڈ ہینڈ سکوپس ملتی ہیں یا کسی کا دوست عزیز باہر سے آ رہا ہو تو وہ اپنے ساتھ لا سکتا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں بھی تھوڑی تلاش کے بعد ٹیلی سکوپ مل جاتی ہے۔ پشاور حیات آ باد کے علاقے میں بھی مل جاتی ہے۔

ایک انتہائی اہم چیز ٹیلی سکوپ کا ماؤنٹ mount ہوتا ہے۔ دو قسم کے ماؤنٹ عام طور پہ ہوتے ہیں۔
ایک Equatorial mount اور دوسرا Alt Azimuth mount ماؤنٹ۔
ایکویٹوریل ماؤنٹ مہنگی ہوتی ہے لیکن ایسٹروفوٹوگرافی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
اس کے برعکس alt azimuth ماؤنٹ سادہ اور آسان ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ dobsonian ماؤنٹ بھی بہت مقبول ہے۔

آپٹیکل ساخت optical design کے لحاظ سے ٹیلی سکوپ کی دو بڑی اقسام ہیں۔
ایک Refractor
اور دوسری Reflector
ریفریکٹر میں objective lens استعمال ہوتا ہے جبکہ ریفلیکٹر میں primary mirror ہوتا ہے۔

آئی پیس کیا ہوتا ہے؟
جس طرح ٹیلی سکوپ کے مین لینز یا پرائمری مرر کی فوکل لینگتھ ہوتی ہے، اسی طرح آئی پیس Eyepiece کی بھی فوکل لینگتھ ہوتی ہے۔ جو آئی پیس جتنی کم فوکل لینگتھ کا ہو گا، اسی قدر آپ کو زیادہ زوم ملے گا۔ کیسے؟

مثال کے طور پر آپ کے پاس 900mm فوکل لینگتھ والی ٹیلی سکوپ ہے۔ جب آپ اس کے ساتھ 20mm والا فوکل لینگتھ لگائیں گے تو وہ سکوپ آپ کو 45x زوم کر کے دے گی۔ اس چیز کو سمجھنے کے لئے نہایت آسان فارمولا یہ ہے کہ ٹیلی سکوپ کی فوکل لینگتھ کو آئی پیس کی فوکل لینگتھ پر تقسیم کرتے ہیں۔ جیسا کہ
۔900mm÷20mm=45x
۔900mm÷4mm=225x

زیادہ تر 12.5 ایم ایم، 4mm اور 20mm والے آئی پیس Eyepieces ہی استعمال ہوتے ہیں۔ یعنی آپ نے ٹیلی سکوپ خریدتے وقت اگر پتہ لگانا ہے کہ اس کی زومنگ پاور کتنی ہے تو اس کے ساتھ ملنے والے Eyepieces کا پتہ لگائیں کہ کون کون سے ہیں۔ ٹیلی سکوپ کی فوکل لینگتھ جانیں، پھر ٹیلی سکوپ کی فوکل لینگتھ کو آئی پیس کی فوکل لینگتھ پر تقسیم کریں۔ یوں آپ اس کی زومنگ پاور نکال سکتے ہیں۔

جیسا کہ اوپر ذکر ہوا کہ پاکستان میں ٹیلی سکوپ کی ایک ہی باقاعدہ شاپ ہے۔ جن سے آپ آن لائن بھی رابطہ کر سکتے ہیں (Sahal Telescope) لکھ کر آپ انہیں فیسبک وغیرہ پہ تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بڑےشہروں میں کبھی کبھار سیکنڈ ہینڈ ٹیلی سکوپس بھی مل جاتی ہیں۔

ایک مشہور زمانہ ویب سائٹ Amazon بھی ٹیلی سکوپ کی بہت سی اقسام آن لائن سیل کرتی ہے لیکن پاکستان میں وہ براہ راست ڈلیوری نہیں کرتے۔ اگر ان سے منگوانی ہو تو آپ کوShoppingbag والوں سے رابطہ کرنا پڑے گا، لیکن اس طریقے سے منگوائی گئی کوئی بھی چیز انتہائی مہنگی پڑے گی۔ پندرہ ہزار کی چیز 30 پلس میں پڑے گی۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں ایک بہت ہی ایکٹو آن لائن مارکیٹ Draz سے بھی چھوٹی موٹی سکوپس مل جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں علی ایکسپریس والے بھی اس طرح کا سامان آن لائن بیچتے ہیں۔

اگر آپ کو ایک اچھی  ٹیلی سکوپ چاہیے تو کوشش کریں ڈایا میٹر زیادہ سے زیادہ ہو۔ کم از کم چھ انچ کا ضرور ہو اور فوکل لینگتھ کم سے کم 700mm یا اس سے زیادہ ہو۔ اگر آپ نے پہلی بار ٹیلی سکوپ استعمال کرنی ہے تو سمپل ماؤنٹ کے ساتھ لیں۔ کیوں کہ ایک تو یہ آسان ہو گی، سستی بھی ہو گی اور ویسے بھی “دوڑنے سے پہلے اچھے سے چلانا سیکھنا چاہیے”

Advertisements
julia rana solicitors london

جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply