اقبال ڈے۔۔۔مظہر حسین سید

کالج کا ہال طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔

موقعے کی مناسبت سے مدعو کیے گئے سکالر کی تقریر آخری لمحات میں تھی ۔

دعوے سے کہتا ہوں اقبال محض ایک شاعر ہی نہیں بلکہ دنیا کے بہت بڑے فلاسفر بھی تھے ۔ انھوں نے نہ صرف پاکستان کا خواب دیکھا بلکہ تن من دھن سے اس کی خاطر قربانی بھی دی ۔ عورتوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ان تھک جدوجہد کی ۔ اس قوم میں جمہوری شعور کو بیدار کرنے کے لیے ان کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ۔ ان کی زندگی جہد مسلسل اور عمل پیہم کا ایک عملی نمونہ تھی ۔
علامہ اقبال اس شعر میں اپنی زندگی کا نچوڑ بیان کرتے ہیں :

تندیء باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ ۔ تالیوں کی گونج ابھی تھمی نہیں تھی اور مقرر داد ہی وصول کر رہے تھے کہ ایک طالب علم نے سوال داغ دیا

Advertisements
julia rana solicitors

سر میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ علامہ اقبال نے اپنی زندگی کا نچوڑ سید صادق حسین کے شعر میں کیوں بیان کیا ہے ؟

Facebook Comments

مظہر حسین سیّد
شاعر نثر نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply