مکالمہ کو سالگرہ پر دعائیں ۔۔۔مبشر علی زیدی

میری کئی تحریریں ایسی ہیں جنھیں اخبار نے چھاپنے سے انکار کردیا تھا۔ جنھیں دوسری ویب سائٹس نے شائع کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ ان پر کوتاہ نظر مذہبی افراد یا نام نہاد محب وطن حلقوں کا ردعمل آنے کا خدشہ تھا۔
ایک کہانی مہنگا خدا تھی۔ ایک تحریر بے گھر تھی۔ ایک انٹرویو الطاف حسین کا تھا۔۔
انعام رانا اور مکالمہ نے جرات دکھائی اور وہ تحریریں شائع کیں۔ تنقید بہت ہوئی لیکن وہ اسے سہہ گئے۔

صحافت میں سب سے پہلی شئے جرات ہی ہے۔ یہ نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں۔ جارج آرویل کے الفاظ میں، باقی سب پی آر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میں انعام رانا کو اپنے لیے قدرت کا انعام سمجھتا ہوں۔ مکالمہ کے تین سال مکمل ہونے پر میری دعا ہے کہ انعام رانا اینڈ کمپنی کی جرات برقرار رہے اور منقسم پاکستانی معاشرے میں مکالمے کو فروغ دینے میں انھیں کامیابیاں نصیب ہوں۔

Facebook Comments

مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply