نامعلوم افراد

خبروں کے مطابق بلوچستان میں “نامعلوم افراد” نے چار ہزارہ شیعہ خواتین کو بس نے نکال کر قتل کر دیا۔ مذکورہ خواتین اپنے گھر واقع ہزارہ ٹاون لوٹ رہی تھیں جب انھیں شناخت کر کے قتل کیا گیا اور مزید کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ہزارہ شیعہ کمیونٹی اپنی مخصوص جسمانی ساخت کی وجہ سے باآسانی شناخت ہو جاتی ہے اور انکے باقاعدہ قتل کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ ایام عزاداری میں جب سیکیورٹی ہائی الرٹ پہ ہے، مسلکی نفرت پر مبنی ایک ایسی کاروائی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال ہے۔ گو بلوچستان میں دہشت گردوں کی نرسریاں تو قابل شناخت ہیں مگر قاتل ہمیشہ نامعلوم رہتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاید پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے فرار ہوتے ہوں گے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply