سو لفظ: دوا

دوا باقاعدگی سے لے رہے ہیں۔
جی ڈاکٹر صاحب! اس کے منہ سے بس یہ ہی نکل سکا۔
آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ پھل، یخنی اور نرم غذا کھائیں۔
جی ڈاکٹر صاحب!
کھانسی مزید بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ دوا تبدیل کر رہا ہوں لازمی لیں۔
جی ٹھیک جناب!
بھائی یہ دوا کتنے کی ہے؟
450 روپے کی۔
اس نے جیب سے پیسے نکال کر گنے تو اسے بیوی کی بات یاد آئی کہ واپسی پر گھی، چینی، پیاز اور آلو لیتے آنا۔
پھر ہمیشہ کی طرح وہ میڈیکل سٹور چھوڑ کر سبزی کی ریڑھی کی طرف بڑھ گیا۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply