غداری” عذر داری”

متحدہ قومی موومنٹ لندن کی جانب سے پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ’غداری‘ کے جرم میں فاروق ستار کو جماعت کی بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’فاروق ستارکو باربار غداری کا اعادہ کرنے کے جرم‘ میں پارٹی سے فارغ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ الطاف حسین کی تقریر کے دوران میں پاکستان مخالف نعرے بازی کے بعد ایک نئی ایم کیو ایم کی فوری پیدائش ہوئی جس کے خاندانی سربراہ فاروق ستار قرار پائے مگر پرانی ایم کیو ایم نے وراثتی جھگڑے کو بنیاد بنا کر فارق ستار کو سیاسی عاق نامہ بھجوا دیا۔اس عاق نامہ میں کہ جسے انتہائی لفظ غدار سے بدل لیا گیا،کہا گیا کہ فارق ستار نے بار بار پارٹی یعنی الطاف حسین سے غداری کی اور آخر کار انھیں اس کی سزا سنا دی گئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وراثتی سربراہ البتہ ایم کیو ایم لندن کو باور کرا چکے کہ وہ بھائی کی ہر بات مانتےآئے ہیں مگر سر ِ عام پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگا سکتے۔ان کی اس سیاسی عذر داری کو غداری کہہ کر انھیں لندن کی جماعتی وراثت سے غدار کہہ کر فی الوقت عاق کر دیا گیا ہے۔ مبادا کہ آنے والے دنوں میں بوڑھے بزرگ کی’’مامتا‘‘ جاگ اٹھے اور حسب سابق حکم نامہ یعنی عاق نامہ واپس لے کر ’’غدار‘‘ کی ماضی کی سیاسی محنت کو پھر سے قبول کر لیا جائے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply