بارباڈوس :جیسن روئے اورجو روٹ کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 8وکٹوں سے شکست دےکر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر360کا مجموعہ بنایا، کرس گیل نے12چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 135رنزکی دھواں دھار اننگزکھیلی۔
شائی ہوپ نے 64رنزاسکورکئے، بین اسٹوکس اورعادل رشید نےتین تین شکارکئے۔
ہدف کےتعاقب میں انگلش اوپنرزنے 91رنزکا آغازفراہم کیا،جیسن روئے نے123رنزاسکورکئے ،جوروٹ نے102اورکپتان اوئن مورگن نے65رنزکی اننگزکھیلی۔

مہمان انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 گیندیں قبل 4وکٹوں پرحاصل کرلیا ،انگلینڈ کو 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں