واٹس ایپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ گوگل ڈرائیو پر محفوظ کیے جانے والی تمام چیٹس اور میڈیا بیک اپ میں گوگل ڈرائیو صارف کو دیئے جانے والے کلاؤڈ اسٹوریج ڈیٹا کو شمار نہیں کرےگی۔
فیس بک اور گوگل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد واٹس ایپ صارفین کیلئے گوگل کلاؤڈ پر اپنا مفت اسٹوریج ممکن ہوا۔
لہٰذا صارفین اپنے تمام واٹس ایپ دیٹا کا بیک اپ بناسکتے ہیں۔
لیکن لوگوں کیلئے خطرناک بات یہ ہے کہ گوگل ڈرائیو پر بنائے گئے بیک اپ میں موجود ڈیٹا جس میں صارف کی تصاویر اور میسج ہیں ان تک ہیکرز کی رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔
کیونکہ جب تک ڈیٹا آپ کے فون میں ہوتا ہے وہ محفوظ ہوتا ہے لیکن گوگل ڈرائیو چونکہ اِنکرپٹ نہیں ہوتی اس لئے وہاں موجود ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگنے کا خطرہ موجودہے۔
واٹس ایپ نے اپنے ڈِسکلیمر میں واضح طور پر لِکھاہوا ہے کہ واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن گوگل ڈرائیو میں بیک بنائے جانے والے میڈیا اور میسجزکی رکھوالی نہیں کرے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں