فیس بک کا دلچسپ فیچرز کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  فیس بک کی جانب سے گزشتہ 3 سال سے مسلسل نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا ویب سائٹ اس عمل سے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ویب سائٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے میں مصروف عمل ہے۔فیس بک ایپ پر360 ڈگری تصویر کے فیچر کے اعلان کے بعداب کمپنی نے مزید 2 دلچسپ فیچر کا اعلان کردیا، جو جلد ہی صارف کے نیوز فیڈ شامل ہوجائیں گے۔کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ویب سائٹ پر’آن دس ڈے‘ کی طرز جیسے 2 نئے فیچرز کا اضافہ کردیا گیا، جس میں وہ گزرے لمحات بھی ہوں گے، جو تکلیف دہ ہوں گے، جنہیں انسان پھر زندگی میں دیکھنا نہیں چاہتا، لیکن اب فیس بک ایسے لمحات یا واقعات کو بھی میموریز کے ان فیچرز کے ذریعے دوبارہ ہائی لائیٹ کرے گا۔ویسے تو آن دس ڈے یعنی ’آج کے دن‘ کے نامی فیچر کے ذریعے فیس بک کم سے کم 10 سال قبل شیئر کی گئی پوسٹز کو بھی دوبارہ ہمارے سامنے پیش کرتا ہے، تاہم نئے فیچرز کے ذریعے ان چیزوں کو ماہانہ بنیاد پر پیش کیا جائے گا۔دو نئے فیچرز میں سے ایک فیچر کے ذریعے صارف کی ماہانہ میموریز کو پیش کیا جائے گا، جب کہ دوسرے فیچر کے ذریعے صارف کی سہ ماہی اور شش ماہی میموریز کو پیش کیا جائے گا۔ماہانہ بنیاد پر میموریز کو دکھانے والا فیچر رواں ماہ اگست کے اختتام تک صارفین کے نیوز فیڈ میں نظر آنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply