• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایمبرہرڈ سابق شوہر جانی ڈیپ کو ہرجانہ دینگی، عدالت سے باہر مک مکا کرلیا

ایمبرہرڈ سابق شوہر جانی ڈیپ کو ہرجانہ دینگی، عدالت سے باہر مک مکا کرلیا

ہالی وڈ کی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے سابق شوہر اور ٹاپ اسٹار جونی ڈیپ کے ساتھ عدالت کےباہر لاکھوں ڈالر ہرجانے کے کیس میں تصفیے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس تصفیے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے انہیں جونی ڈیپ کو ایک کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹی ایم زی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کہ اس معاہدے کے تحت ایمبر ہرڈ اپنے سابق شوہر کو 10 لاکھ ڈالر دیں گی۔

ایمبر ہرڈ نے کہا ہے کہ وہ اپنی اپیل واپس لے رہی ہیں اور کیس کا تصفیہ چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتیں۔

عدالت نے جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کو ایک دوسرے کی ہتک عزت کا قصوروار قرار دیا تھا۔ ایمبر ہرڈ کو جونی ڈیپ کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ جونی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

ایمبر ہرڈ کے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں ایک آرٹیکل لکھنے پر جونی ڈیپ نے ان پر پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں انہوں نے خود کو گھریلو تشدد کا شکار قرار دیا تھا۔

ایمبر ہرڈ نے بھی ردعمل میں جونی ڈیپ پر 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایمبر ہرڈ کے وکلا نے کہا تھا کہ ان کی موکل 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا نہیں کر سکتیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply