لاہور قلندرز کے کپتان پی ایس ایل 4 سے باہر

ابو ظہبی: لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سیزن فور سے باہر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ اے بی ڈیویلیئرز قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم اپنے کپتان سے محروم ہوگئی، قلندر کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل میں کپتانی نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی پورے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کسی میچ میں حصہ لیں گے۔

محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کولن انگرام کا کیچ تھامنے کی کوشش کرتے ہوئے انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ 3 ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے جب کہ فٹ ہونے کیلئے انہیں آپریشن بھی کرانا پڑے گا، توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کا انگوٹھا کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا، آل راﺅنڈر کو ایکسرے اور اسکین کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کو اتوار کے دن پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply