• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات بند کردیں

نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات بند کردیں

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور من پسند افراد کی بھرتی کیسز کی تحقیقات بند کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو نیب کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور من پسند بھرتیوں کے کیس کی تحقیقات ختم کردیں گئیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکراسد قیصرنے اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں اور تفصیلات سے ہٹ کر اثاثے ثابت ہونے پر صبط کرنے کا حلف نامہ بھی جمع کرایا ہے ۔

اسد قیصرپر بطوراسپیکرخیبر پختونخواہ اسمبلی بھرتیاں کرنے کا کیس بھی ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ اسپیکر کے پاس کلاس چہارم کے ملازمین پشاورسے رکھنےکا اختیارتھا اس کے علاوہ مردان اورصوابی سے من پسند ملازمین کوبھرتی کرنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیب ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکراسد قیصرنے تحقیقات میں نیب سے تعاون کیا اب ان کیخلاف کسی کیس میں تحقیقات نہیں ہورہی ،ہائی کورٹ میں کیس زیرسماعت ہونے پر فیصلہ آنے کی صورت میں جائزہ لیا جائے گا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply