• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل:شہبازشریف پر آج فردجرم عائد کی جائےگی

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل:شہبازشریف پر آج فردجرم عائد کی جائےگی

لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا جبکہ شہبازشریف پر آج فرد جرم بھی عائد کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق،پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں جج سید نجم الحسن آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت کریں گے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

عدالت میں سماعت کے دوران آج مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

شہبازشریف گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکےتھے،جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

شہبازشریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں طلب کیاگیاتھا،احتساب  عدالت نےشہبازشریف کوآئندہ سماعت پرہرصورت پیش کرنےکاحکم دیاتھا،شہبازشریف پی اے سی کی میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نےاستفسارکیا تھا کہ شہباز شریف کوصحت کامسئلہ ہےیا پی اے سی کی میٹنگ میں ہیں،جس پر ڈی ایس پی اعزاز شاہ نے بتایا کہ ان کو صحت کے مسائل بھی ہیں اور میٹنگ بھی ہے۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ شہبازشریف کو پیش کرنا نیب کی نہیں پولیس ذمہ داری ہے،جس پر وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مؤکل کوریڑھ کی ہڈی کامسئلہ ہےڈاکٹرزطویل سفر سے منع کیاہے۔

نیب عدالت نے کہا کہ کیوں نہ اس ڈاکٹر کو ہی طلب کرکے رپورٹ کے متعلق پوچھا جائے،شہبازشریف پر آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کی جائےگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہبازشریف کی پیشی کےموقع پرسیکیورٹی کےبھی سخت انتظامات کئےگئے،نیب عدالت کی جانب آنےوالےتمام راستوں کو کینٹینرز لگاکرسیل کردیاگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply