• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ کا خاتون اور 4 بچوں کے قاتل کو 5بار سزائے موت کا حکم

سپریم کورٹ کا خاتون اور 4 بچوں کے قاتل کو 5بار سزائے موت کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے خاتون اور 4 بچوں کے قاتل کو 5 بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

بدھ کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے خاتون اور 4 بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل پرسماعت کی۔

عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے اور بریت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زیورات چوری کرنے کیلئے خاتون اور بچوں کو قتل کیا گیا، بچوں کواس لیےقتل کیاگیاکہ بعد میں گواہ نہ بن جائیں، قتل کو چھپانے کیلئے ملزم نےگھر کو آگ لگا دی۔

خیبرپختونخواحکومت نے بھی ملزم کی اپیل کی مخالفت کردی، جس پرایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نے کہاکہ 5 افراد کا قاتل کسی رعایت کامستحق نہیں، ملزم فیصل نےمجسٹریٹ کےسامنےجرم کااعتراف کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے ملزم نے 2009 میں پشاور میں خاتون، 3 بچوں اورکم عمرملازمہ کوقتل کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply