• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا،شیخ رشید

اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا،شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے، اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتاتوآئی ایم ایف کے پاس جاتا۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو 8سال بعد تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگئی، وزیر ریلوے شیخ رشید ٹرین میں سوار ہو کر ملتان جارہے ہیں۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ٹرین بنانے پر مزدوروں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھل ایکسپریس ملتان سے کراچی تک بھی جائے گی، یہ ٹرین مزدوروں نےبنائی ہےان کاشکریہ اداکرتاہوں،3ٹرینیں کراچی لےکرجارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کو ایک اسکیل دینا ہے اور پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے،قوم سےوعدہ ہےٹرین سےجال بچھا دیں گے،48گھنٹوں میں واپس آؤں گا ،14سال سےجوکالج رکاہواہےاس ماہ افتتاح ہوجائےگا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیرریلوے نے کہا کہ سعودی شہزادے کادورہ پاکستان تاریخی ہو گا،عمران خان نے سعودی پرنس اوریواےای کےسربراہ سےذاتی تعلق بنائےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو اور لٹیرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں،عمران خان کومعلوم ہی نہیں تھاکہ کس طرح ملک کولوٹا،اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتاتوآئی ایم ایف کے پاس جاتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شیخ رشید نے پیشگوئی  کی کہ 40 افراد کی لائن لگی ہے وہ سب جیل جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply