• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں’

‘اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں’

تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، ایرانی کمانڈر نے کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سیکنڈ کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے اگر انھوں نےکسی بھی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا، تو نقصان ان کا اپنا ہوگا اور انہیں اپنے زیر تسلط بہت سے علاقوں کو کھونا پڑے گا۔

جنرل حسین نے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت اچھی طرح جانتا ہے، اسرائیل کو سیاسی منظر نامے سے غائب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے لائحہ عمل اپنا لیا ہے جس کے تحت صیہونی ریاست کا خاتمہ ہی اولین ترجیح میں شامل ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply