ہیلی کاپٹر حادثہ، میکسیکن ریاست کی گورنر ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو ریاست پوایبلا کی گورنر اور شوہر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست پوایبلا کی گورنر مارتھا اریکا ہیلی کاپٹر حادثے میں شوہر سمیت ہلاک ہوگئیں، گورنر مارتھا اریکا اپنے شوہر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں اور ہیلی کاپٹر اڑنے کے تھوڑی دیر کے بعد ہی حادثہ پیش آیا ،جس میں 2 پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔ حکومت نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ حکام نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں اور ان کے شوہر رافیل مورینو سینیٹر اور سابق گورنر تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply