پانی کے اندر رقص کرنے کا نیا ریکارڈ

فری ڈائیونگ کے ماہر جوڑے نے سب سے طویل عرصے تک پانی میں آکسیجن کے بغیر رقص کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ روسی رقاص جوڑے میں شامل میرینا کازنکوفا اور دمیتری مالاسینکو نے اٹلی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے سوئمنگ پول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ۔ اٹلی کے شہر پاڈووا میں واقع اس سوئمنگ پول کا نام وائے 40 ہے اور اس مظاہرے کو دیکھنے کے لئے وہاں کئی افراد بھی موجود تھے جنہوں نے شیشے سے بنی سرنگ کے نیچے سے دونوں کو فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا۔ اس رقص کا سب سے اہم حصہ وہ تھا جس میں دونوں نے ایک تنے ہوئے رسے پر انتہائی مہارت سے اپنا فن دکھایا اور انہوں نے کسی قسم کا آکسیجن ٹینک استعمال نہیں کیا تھا۔ اس ریکارڈ کے بعد جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس مظاہرے کے لئے نفسیاتی اور جسمانی مشق کی تھی جس میں خود کو مطمئن رکھنے اور دل کی دھڑکن کو سست رکھا گیا تھا۔ پھر اس ایک رسی پر رقص کرنا خود بہت مشکل چیلنج تھا۔ اس رقص کا سکرپٹ بھی لکھا گیا تھا اور خاص موسیقی ترتیب بھی ترتیب دی گئی تھیں۔ سکرپٹ کے مطابق پانی کے اندر دو چوروں کو جادوئی موتی چرانا تھا اور اس کے حصول کےلئے ڈانس کے دوران انہیں تلوار بازی سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا تھا۔ اس کے بعد دونوں کو رومانوی رقص کرنا تھا تاکہ لوگوں کو پیغام دیا جائے کہ فری ڈائیونگ کا یہ عمل اپنے اظہار کا بہترین طریقہ ہے جس سے محبت اور امن محسوس کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply