عوام مسلم لیگ (ن)کو ہی ووٹ دیں گے، شہباز شریف

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن)کو ہی ووٹ دیں گے،پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں لیب ٹیسٹ اور ادویات سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہاز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ کلچر تبدیل ہو چکا ہے،اب سرکاری اسپتالوں میں اعلی میعار کے لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات سمیت عوام کو بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 26ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نجی شعبے کی زیر انتظام پیتھالوجی لیبز قائم کی جا رہیں ہیں جہاں کم و بیش 43 ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے زیر انتظام ان لیبز کا قیام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply