• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ساہیوال واقعہ کے قصورواروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی: وزیراعظم

ساہیوال واقعہ کے قصورواروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قطر سے واپس آکر نہ صرف ساہیوال واقعے کے قصورواروں کوعبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کے ڈھانچے پر نظرثانی اور اصلاحات کا عمل شروع کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قطر روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ساہیوال واقعہ پرعوام کا غم وغصہ قابل فہم ہے، میں قوم کو یقین دلاتا ہوں قطر سے واپس آکر نہ صرف قصورواروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کےڈھانچے پر نظرثانی اور اصلاحات کاعمل شروع کروں گا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کو گولیاں ماری گئیں، ان بچوں کی تمام تر ذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں، جتنی جلدی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply