• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اومی کرون کا پھیلاو:حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ

اومی کرون کا پھیلاو:حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ

حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گَئی۔

کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےپھیلاو کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایک بار پھر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی نافذ کر دی گئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے دوبارہ مطاف اور صحن میں نشان لگا دیے۔ نمازیوں اور زائرین کے لیے پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا خطرہ بھی ہے ان حالات کے پیش نظرمساجد میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ دوماہ قبل کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے حرمین شریفین بالخصوص المسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے مطابق لوگوں کو آنے کی اجازت دیتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply