• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اپنی بیویوں سے ’’پِٹنے‘‘ والے مِصری مرد وں کی تعداد کتنے فیصد ہے؟

اپنی بیویوں سے ’’پِٹنے‘‘ والے مِصری مرد وں کی تعداد کتنے فیصد ہے؟

مصر میں ایک سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے پٹتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں الاقصر اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے میاں بیوی کے باہمی تعلقات کے بارے میں سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مصر میں خواتین کا اپنے شوہروں پر تشدد بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کے 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر اپنی بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں کی اکثریت حیرت انگیز طور پر ان پڑھ ہے جو پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں اپنے شوہروں پر ظلم کرتی ہیں یعنی مارتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں میں سے 87 فیصد خواتین ان پڑھ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سروے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 5.63 فیصد خواتین اپنے شوہروں کو سبق سکھانے کے لیے چھری کا استعمال کرتی ہیں جب کہ ایک تہائی بیویوں کو اپنے شوہروں کو زدوکوب کرنے پر کوئی افسوس بھی نہیں ہوتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply