• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنرل باجوہ کے اثاثوں کیخلاف خبر دینے والے صحافی” احمد نورانی” اشتہاری قرار

جنرل باجوہ کے اثاثوں کیخلاف خبر دینے والے صحافی” احمد نورانی” اشتہاری قرار

جنرل (ر) باجوہ کے بڑھتے ہوئے اثاثوں کے خلاف خبر دینے والے صحافی احمد نورانی اشتہاری قرار

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کو منظر عام پر لانے والے جلاوطن پاکستانی صحافی احمد نورانی کو پاکستان میں اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

اشتہاری قرار دینے کا مطلب یہ ہے کہ اگر احمد نورانی خود کو پیش نہیں کرتے تو قانون نافذ کرنے والے ایک ایسا عمل شروع کر سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ قانونی طور پر ان کی جائیدادیں، اثاثے ضبط کر سکتے ہیں، بینک اکاؤنٹس بند کر سکتے ہیں اوران کے خاندان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

احمد نورانی کا کہنا ہے کہ ان کی یہ خبر بدعنوانی سے متعلق تھی ، بجائے یہ کہ اعلی حکام میری رپورٹ سےآگے بڑھ کر کرپشن کی تحقیقات کریں وہ کہتے ہیں کہ میں نے خبر کیوں دی ؟کہتے ہیں کہ اگر میری خبر غلط ہے یا اس میں دی گئیں معلومات غلط ہیں تو وہ ضرور کارروائی کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اپنے دفاع میں احمد نورانی کہتے ہیں کہ” ٹیکس ریکارڈ تک رسائی غیر قانونی ہے ، امریکہ میں بھی کسی شخص کے ٹیکس ریکارڈ کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ،لیکن اگر کوئی شخص صحافی کو ایسی معلومات فراہم کرے، تواس صحافی کا کام ہے کہ ان معلومات کی جانچ پڑتال کرے کہ آیا وہ دستاویزات یا معلومات درست ہیں بھی کہ نہیں ، دوسرا کیا ان معلومات کی بنیاد پر ایسی خبر بنتی ہے جو عوام کے مفاد میں ہے ،اور ان تک پہنچنا ضروری ہے اور تیسرا جس کے بارے میں خبر دی جا رہی ہے اس کا موقف کیا ہے ، تو یہ غیر قانونی نہیں، دوسرا یہ کہ ٹیکس ریکارڈ ہمیشہ لیک ہوتے ہیں ، کوئی سورس ہی ہوتا ہے جو آپ کو یہ معلومات فراہم کرتا ہے، لہذا میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply