• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ساہیوال:خلیل کے ورثاء کاحکومتی امداد لینے سے انکار

سانحہ ساہیوال:خلیل کے ورثاء کاحکومتی امداد لینے سے انکار

ساہیوال: ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے خلیل کے ورثاء نے حکومتی امداد لینے سے انکار کردیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے نہتے خاندان پر قیامت ڈھا دی، واقعہ ساہیوال پر نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ ہر صاحب دل رنجیدہ ہے،رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے مقتولین کے گھر پہنچ کر متاثرہ خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، متاثرہ خاندان کے گھر روتی، چلاتی بین کرتی بہنیں بھتیجیاں انصاف کی دہائی دے رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ورثاء نے مقتول خاندان کو دہشتگرد قرار دینے پر بھی سخت احتجاج کیا،مقتول خلیل کے ورثاء نے حکومت کی جانب سے 2 کروڑ روپے کی امداد لینے سے انکار کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply