• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ورلڈ کپ فائنل میچ : میدان میں گھسنے والوں کو بڑی سزا سنادی گئی

ورلڈ کپ فائنل میچ : میدان میں گھسنے والوں کو بڑی سزا سنادی گئی

ماسکو: ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران میدان میں گھس کر احتجاج کرنے والے 4 افراد کو 15 دن جیل کی سزا سنا دی گئی ہے، جبکہ یہ افراد اگلے 3 سال کسی بھی کھیلوں کے مقابلے کے لیے اسٹیڈیم نہیں جا سکیں گے۔

ماسکو میں کروشیا اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے دوسرے ہاف میں اس وقت عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملے جب 4 افراد میدان میں داخل ہو گئے۔

ان افراد کی مداخلت کی وجہ سے میچ 25 سے 30 سیکنڈ تک روک دیا گیا، جبکہ انہی میں سے ایک خاتون فرانس کے کھلاڑی کائلیان ایمباپے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

World Cup Final Pitch Invaders Receive Punishment For Protest

تاہم ان کے مرد ساتھی کو کروشیا کے دفاعی کھلاڑی دیجا لوورین نے پکڑ لیا اور غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے میچ کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا آپا کھو بیٹھا تھا لہٰذا میں نے اس شخص کو پکڑ لیا اور اگر میرا بس چلتا تو میں اسے اٹھا کر میدان سے باہر پھینک دیتا۔

پولیس کی طرح سفید اور کالے لباس میں ملبوس ان تمام افراد کو سیکیورٹی حکام فوری طور پر پکڑ کر میدان سے باہر لے گئے اور ان چاروں افراد کو پولیس اسٹیشن میں رات گزارنی پڑی۔ Image: PA ان چاروں افراد کا تعلق فرانس کے راک بینڈ اور مشہور احتجاجی گروپ ‘پُسی رائٹ’ سے ہے جو ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتے ہیں۔   ان چاروں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے کھیلوں کے ایونٹس کے لیے شائقین کے قوانین کو توڑا اور غیرقانونی طور پر پولیس کا یونیفارم پہنا۔

ان افراد کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے مذکورہ بالا الزامات کی روشنی میں ان افراد کو 15 دن جیل کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ 3 سال تک کسی بھی کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندہ عائد کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس گروپ نے 2012 میں روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ماسکو کیتھیڈرل میں پیوٹن مخالف گانے پر پرفارم کیا تھا جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply