• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیراگون اسکینڈل:خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا

پیراگون اسکینڈل:خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا

لاہور:پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ،نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارکئے گئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما ءخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، معزز جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت میں پیشی کیلئلے نیب کی ٹیم سعد رفیق کو لےکر اسلام آباد سےلاہور کیلئلے روانہ ہوگئی، جو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے جمعرات (20 دسمبر) سے راہداری ریمانڈ پر تھے۔

لیگی رہنماؤں کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کیلئلے بند کر دیئے گئے ہیں۔

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ برادران، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق 12دسمبرکولاہورکی احستاب عدالت میں پیش کیاگیاتھا ۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے نیب کی درخواست پر سماعت کی تھی نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

نیب عدالت نے  خواجہ سعد رفیق کے 26 دسمبر تک راہداری ریمانڈ منظورکیاتھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیب کی جانب سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ اور بھائی کے نام پر کمپنی کھولی جبکہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی لیگل نہیں ہے اسکی تعمیر کیلئے اپروول بھی نہیں لی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply