• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اینٹی کرپشن کامنڈی بہاؤالدین محمد خان بھٹی کے گھرچھاپہ،ریکارڈ برآمد

اینٹی کرپشن کامنڈی بہاؤالدین محمد خان بھٹی کے گھرچھاپہ،ریکارڈ برآمد

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔اینٹی کرپشن ٹیم کا سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے آبائی گھر منڈی بہاؤالدین پرچھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کاکہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کے دور میں جتنے بھی ٹھیکے ہوئے اینٹی کرپشن نے دستاویزات حاصل کر لیں۔اینٹی کرپشن نے آبائی گھر منڈی بہاوالدین سے تمام کاغذات حاصل کئے ۔

اینٹی کرپشن حکام کاکہنا ہے کہ محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنے آبائی گھر دستاویزات کی موجودگی کا اعتراف کیا ۔گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی رہائش جی او آر ون سے ایک کروڑ روپے بر آمد کئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں 3/22 مقدمہ درج ہے۔محمد خان بھٹی کے خلاف تقرروتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply