امریکا میں ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن ہوگیا

واشنگٹن :امریکا  میں ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن ہوگیا، امریکی صدر میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5ارب ڈالر پرڈیموکریٹ کی رضامندی حاصل نہ کرسکے۔

سینیٹ میں اخراجاتی بل پر حکومت اور اپوزیشن ارکان متفق نہ ہوسکے،سال کا تیسرا جزوی شٹ ڈاؤن ہوگیامتعدد محکمے اور حکومتی معاملات عارضی طور پر بند کردیئے گئے،8لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر کو میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5ارب ڈالر درکار ہیں،اس اخراجاتی بل کی  منظوری کیلئےاپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کی رضا مندی ضروری تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پہلے ہی شٹ ڈاؤن کی ذمہ داری ڈیموکریٹ پر عائد کرچکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر دیوار کی تعمیر کیلئےفنڈ نہ ملا تو ہواتو اس بات پر فخرہوگاکہ امریکا میں شٹ ڈاؤن ہوجائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply