آپ کی نظروں سے اوجھل دودھ کے 5 پوشیدہ راز

قدرت نے دودھ کو کیلشئیم کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔یہ ہڈیوں کے لیے بےحد مفید ہے۔ اس میں موجود غذائیت کا شاید ہر کسی کو بہت اچھی طرح سے اندازہ ہے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر روز دودھ کا ایک گلاس ہمارے قوتِ مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ اگر آپ کو دودھ پینا پسند نہیں یا اسکے باعث مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو آپ روزانہ دوسرے انداز میں دودھ کی غذائیت حاصل کرسکتے ہیں۔

جیسے دہی، پنیر، مکھن، آیس کریم یا فلیورڈ دودھ سے بھی آپ کو وہ تمام غذائیت مل سکتی ہیں جو دودھ کے ایک گلاس میں موجود ہیں۔

یہاں دودھ کے وہ 5 راز بیان کیے جارہے ہیں جو شاید آپ کو معلوم ہی نہ ہوں۔

٭ دودھ پینے سے ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جس سے آپ رات کو پرسکون نیند سو پائیں گے۔

٭ دودھ پتلا اور کریم جیسا اس لیے ہوتا ہے کہ اس میں وٹامنز، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹ اور فیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔

٭ دودھ آپ کو فٹ رہنے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے۔

٭ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ معدے میں تیزابیت کو دور کرسکتا ہے۔

٭ دودھ میں موجود لینولک نامی ایسڈ جسم میں غیر ضروری فیٹ کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تو آج سے ہی روزانہ ایک گلاس دودھ پینا اپنے غذا کا حصہ بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply