• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

شہباز شریف بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوبلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )منتخب کرلیا گیا ۔جمعے کو  پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کی کمیٹی روم نمبر دو میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سمیت 30 ارکان نے شرکت کی ۔چیئرمین پی اے سی کیلئے شہبازشریف کا نام تجویز کیا گیا ، رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر تجویز کنندہ جبکہ مشاہد حسین تائید کنندہ بنے ۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے جس پرانہیں بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی منتخب کرلیا گیا ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر اراکین پی اے سی مشاہد حسین، پرویز اشرف اور شیری رحمان  سمیت دیگر نے شہبازشریف کو مبارک باد۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کے اعتماد پر شکر گزارہوں، پی اے سی ایک موثر فورم ہے، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا اور احتسابی عمل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا 20 اراکین پر مشتمل کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply