کراچی کے ساحل پر خوبصورت جنگل،آپ نے دیکھا ہے؟

کراچی میں ایک مصنوعی جنگل بنایا گیا ہے جو ساحل سمندر پر واقع ہے تاہم بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔

کراچی کو کثیر المنزلہ بلند بالا عمارتوں کے باعث کنکریٹ عمارتوں کا جنگل کہا جاتا ہے لیکن پاکستان کے اس سب سے بڑے شہر میں ایک مصنوعی جنگل بنایا گیا ہے جو ساحل سمندر پر واقع ہے تاہم بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔

اگر آپ کراچی کی ساحلی پٹی کلفٹن بیچ جائیں تو ساتھ ہی آپ کو ہرا بھرا جنگل اور پانی سے اٹکھیلیاں کرتے آبی پرندے نظر آئیں گے۔ کلفٹن اربن فورسٹ کے نام سے بنایا گیا یہ مصنوعی جنگل اس حبس زدہ ماحول میں کراچی والوں کے لیے ایک حسین کاوش ہے۔

دو سے زائد ایکڑ پر مشتمل اس جنگل میں 7 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ اس جنگل میں ایک جانب جھیل پر پرندوں کی موج مستیاں دلفریب نظارہ پیش کرتی ہیں تو دوسری جانب پُرسکون فضا میں پھولوں اور پھلوں کی بھینی بھینی خوشبو آپ کے اطراف کو مہکا دیتی ہے۔

ہوا کے دوش پر لہراتے درخت اور پودے جہاں ایک جلترنگ بکھیرتے یہں وہیں چاروں جانب سبزہ ہی سبزہ اور کئی جنگلی حیات کی صورت میں قدرت کے دلکش نظارے بھی منتظر ہوتے ہیں

کلفٹن اربن فاریسٹ میں سمندر کنارے مینگروز کے پودوں کی باڑ بھی لگائی گئی ہے جب کہ چار مصنوعی جھیلیں بھی بنائیں گئی ہیں۔ دیکھنے والوں کو محصور کرتا یہ جنگل عوام کے لیے کسی خوبصورت تفریح گاہ سے کم نہیں ہے جہاں آکر لوگ قدرتی نظاروں میں اس قدر محو ہو جاتے ہیں کہ وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈھائی سل قبل کلفٹن اربن فاریسٹ کے نام سے بنایا گیا اس مصنوعی جنگل کے وسائل سے محرومی کے باعث اب امسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور حسین نظاروں پر مشتمل یہ جنگل حکومتی سرپرستی کا منتظر ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply