اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا، 28 اکتوبر کو طاہرداوڑ کے اغوا کی ایف آئی آرکٹی، کئی افراد کو پاکستان سے اغوا کرکے افغانستان میں قتل کردیا گیا۔ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا اسلام آباد کے سیف سٹی پروجیکٹ کا کوئی کیمرہ کار آمد نہیں، کیمروں سے کسی کو شناخت نہیں کیا جاسکتا، کیمرے گاڑی کی نمبر پلیٹ تک شناخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا سیف سٹی پروجیکٹ کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں