اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ مولا بخش چانڈیو بولے حکومت نے وزیر نہیں غنڈا پال رکھا ہے، ایسا رویہ قابل قبول نہیں، شیری رحمان نے معافی مانگنے تک ایوان میں نہ بیٹھنے کی دھمکی دیدی۔وزیر اطلاعات کی جارحانہ تقریر پر پی پی سینیٹرز آگ بگولہ ہوگئے اور توپوں کا رخ فواد چوہدری کی طرف گھمالیا۔مولا بخش چانڈیو بولے حکومت نے وزیر نہیں غنڈے پال رکھے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران مولا بخش چانڈیو نے وزیر اطلاعات کی حیثیت بھی پوچھ لی۔شیری رحمان نے تو ایوان سے واک آؤٹ کی دھمکی دیدی۔ پی پی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کو ایوان کا ماحول خراب کرنے پر شاباش ملتی ہے، وزیرکے معافی مانگے بغیرایوان نہیں چلنے دیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں