• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف این آر او کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں،عمران خان

نواز شریف این آر او کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں،عمران خان

SHOPPING
SHOPPING

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف این آر او کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں،یہ کرپشن کے گاڈ فادر کو بچانا چاہتے ہیں۔

جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،نوازشریف مجھے کیوں نکالا کا ڈرامہ کر رہے ہیں تاکہ  عدلیہ پر دباؤ ڈال کر این  آر او حاصل کرسکیں،میاں صاحب یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اوپر سے اترے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں  نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اورمجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے ۔

SHOPPING

عمران خان نے کہا کہ  نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے، عوام کا کام  ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *