• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس:حسین لوائی،عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے پر وضاحت طلب

منی لانڈرنگ کیس:حسین لوائی،عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے پر وضاحت طلب

کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرلی ۔جمعے کو  منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کے وکلا ءنے بینکنگ کورٹ  کراچی میں ملزمان کو  پیش نہ کرنے سے متعلق بتایا کہ حسین لوائی اڈیالہ جیل میں ہے، گزشتہ سماعت پر بھی انہیں پیش نہیں کیا گیا تھا جبکہ عبدالغنی مجید بھی اڈیالہ جیل میں ہے اور انہیں بھی آج عدالت نہیں لایا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے حسین لوائی کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے حسین لوائی کو عدالت کیوں نہیں لایا گیا جبکہ عدالت نے عبدالغنی مجید کے وکیل کو باقاعدہ تحریری درخواست دینے کی بھی ہدایت کی ۔عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتا یا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیر خان سمیت 5ملزمان شامل ہیں عدالت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی  ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply