• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،جس میں وزراء کی 100روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔پیر کو وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزارتیں اور ڈویژن وزیراعظم کو 100ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی جبکہ تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں سے 100روزہ کارکردگی پر بریفنگ بھی لی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج رات تک جاری رہنے امکان ہے جس میں تفصیلی بریفنگ کے بعد 5 سے 7 منٹ تک ون آن ون سوالات اور جوابات ہوں گے جن میں وزیراعظم وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ آج وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لئے جانے کے بعد جن وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی وزیراعظم کی جانب سے ان کے قلمدان بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply