• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کولمبیا، منشیات کی اسمگلنگ کا کنٹرول سنبھالنے کی مسلح جنگ

کولمبیا، منشیات کی اسمگلنگ کا کنٹرول سنبھالنے کی مسلح جنگ

کولمبیا کے جنوب مغرب میں سابق کولمبین مسلح قوتوں اور مسلح باغی تنظیم کی قومی نجات فوج کے درمیان جھڑپوں کی بنا پر 300 افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

بتایا گیا ہے کہ کاوکا انتظامیہ منسلک الماگور قصبے میں مسلح گروہوں کے تصادم سے علاقے کے مکین بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کاوکا کے زندگی و حقوق انسانی نیٹ ورک کے مطابق مسلح گروہوں کی جھڑپوں سے خوفزدہ 300 مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جھڑپوں سے الا تامبو، آرگیلیا اور بالباو کے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور خطے میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

قصبے کے حکام نے حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ حالات پر قابو پائیں اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب مسلح گروپوں کے خلاف فوج کے آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ مسلح گروہ علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی کاروائیوں پر اپنے اپنے کنٹرول میں لینے کے درپے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply