رونالڈو کی گھڑی کتنی مالیت کی ہے؟

 اسٹار فٹ بالر رونالڈوکی یاقوت اور ہیروں سے سجی سونے کی قیمتی گھڑی نے منظرعام پر آکر  پھر تہلکہ مچا دیا۔ 

پرتگالی سٹار اور سعودی النصر کلب کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کا شمار ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے گھڑیوں، کاروں، ملبوسات اور مختلف شعبوں کی دیگر قیمتی چیزیں اکٹھی کرکے بھی شناخت بنائی ہے۔ فیشن کے دلدادہ فٹبالر کے کیریئر میں قیمتی اشیا کی کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ہسپانوی اخبار “مارکا” اور کئی میڈیا آؤٹ لیٹس کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی سٹار کے آخری ذاتی اثاثوں میں سے ایک نئی گھڑی بھی آئی ہے جس کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار یورو سے زیادہ ہے۔ ہسپانوی اخبار نے اطلاع دی کہ “رولیکس” برانڈ کی نئی گھڑی سونے سے بنی ہے اور نیلے یاقوت سے ڈھکی ہوئی ہے۔

 

یاد رہے رونالڈو حال ہی میں سعودی عرب میں ایک گھڑی پہنے ہوئے نظر آئے جس کی قیمت تقریباً لگ بھگ 7 لاکھ 80 ہزار یورو تھی۔ اب وہ نئی گھڑی کے ساتھ نمودار ہوئے ہیں تاہم اس کی قیمت ان کی گزشتہ نظر آنے والی گھڑی سے کم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اخبار نے بتایا کہ “جیکب اینڈ کو” برانڈ کی پہلی گھڑی کے بارے میں کافی بات ہوئی لیکن سونے سے بنی اور نیلے یاقوت سے ڈھکی نئی رولیکس گھڑی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ رونالڈو ایک مشہور گھڑیاں جمع کرنے والے کے طور جانے جاتے ہیں۔ دیگر مواقع پر بھی وہ بہترین برانڈز کی گھڑیاں اور دیگر اشیا استعمال کرتے دکھائی دئیے ہیں۔ انہوں نے 2020 میں سوئس برانڈ کی گھڑی پہنی تھی جس کی قیمت 420,000 یورو تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply