سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

قومی ایئر لائن کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے کی بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پنش میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن گزشتہ کئی برس سے خسارے کا شکار ہے جوکہ مجموعی طور پر 400 ارب روپے سے زائد ہے .

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب گریڈ17 تا22کے وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کو150 فیصدایگزیکٹو الاؤنس دیدیا گیا ہے۔جس کا وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس کا اطلاق یکم جنوری2023 سے ہوگا ،ایگزیکٹو الاؤنس کا اطلاق وزیر اعظم اور ایوان صدر کے افسران پر بھی ہوگا ۔حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی سیکرٹریٹ افسران کی تنخواہوں میں غیر منصفانہ فرق ختم کیا گیا۔الاؤنس سے محروم افسران کو2017 کی بنیادی تنخواہ پر150 فیصد الاؤنس دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply