شہری 7 منٹ میں جمع پونجی سے محروم ہو گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شہری 7 منٹ کے دوران ہی اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں بینکنگ اور آن لائن فراڈ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بینک کی جانب سے بار بار اپنے کسٹمرز کو دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کے پیغامات پہنچائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود دھوکے باز افراد اپنے مشن میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب راشد نامی شخص کو نامعلوم شخص کی کال آئی جس نے اپنے آپ کو بینک کا ملازم بتایا اور راشد کو طلب کی جانے والی تمام معلومات دینے کا کہا۔

راشد کے مطابق ملزم نے اسے کہا کہ تمام صارفین کا بینک ڈیٹا اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے بینک کو صارفین کا ضروری ڈیٹا چاہیے اور اگر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کروایا گیا تو اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔

راشد کا کہنا تھا کہ اس نے ملزم کی بات کا یقین کرتے ہوئے اپنی تمام ترتفصیلات ملزم کو بتانا شروع کر دیں یہاں تک اپنا کہ اسے پاس ورڈ بھی بتا دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس کے بارے میں متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب ملزم نے مجھ سے پاس ورڈ طلب کیا تو میں نے انکار کر دیا جس پر مجھے کہا گیا کہ پرانا پاس ورڈ دیں گی تو نیا پاس ورڈ جنریٹ ہو گا۔ جس پر متاثرہ شخص نے پاس ورڈ بھی دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply