• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گذشتہ حکومت کی نسبت لئے گئے قرضوں میں 60 کروڑ ڈالر کمی

گذشتہ حکومت کی نسبت لئے گئے قرضوں میں 60 کروڑ ڈالر کمی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکی بینکوں سے انتالیس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر قرضہ لیا، گذشتہ حکومت کی نسبت اس دوران لئے گئے قرضوں میں ساٹھ کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

حکومت اخراجات میں کمی اور بچت کے راستے پر گامزن ہے، وزارت خزانہ کے مطابق  اکتوبر میں غیر ملکی بینکوں سے صرف سولہ کروڑ ڈالر قرضہ لیا، جبکہ مالی سال جولائی سے ستمبر تک انتالیس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔ گذشتہ حکومت نے اس دوران ایک ارب ڈالر سے زائد قرضہ لیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رواں مالی سال چارماہ میں حکومت کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بیرونی وسائل سے ایک ارب اٹھاون کروڑ ڈالر موصول ہوئے، گذشتہ حکومت کو اس دوران دو ارب پینتالیس کروڑ ڈالر ملے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply